تلنگانہ

شخصی حملوں پر خاموش نہیں رہوں گی: ڈی کے ارونا

بی جے پی کے قومی نائب صدر ڈی کے ارونا نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کا انتخابی عمل شروع ہونے کے بعد محبوب نگر پارلیمنٹ حلقہ کا دورہ کرنا کانگریس کے خوف کو ظاہر کرتا ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے قومی نائب صدر ڈی کے ارونا نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کا انتخابی عمل شروع ہونے کے بعد محبوب نگر پارلیمنٹ حلقہ کا دورہ کرنا کانگریس کے خوف کو ظاہر کرتا ہے۔

آج یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے لوگ ان پر شخصی حملہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا آپ کچھ بھی کہیں، ارونا کے سی آر کی طرح خاموش بیٹھ جائیں گی؟ مگر یہ آپ کی خوش فہمی ہے۔

میں خاموش نہیں رہونگی دنیا کو بتاونگی کہ ووٹ فار نوٹ کے معاملے میں آپ کی جیل جانے کی تاریخ ہے۔ میں اس موضوع پر بحث کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے چیف منسٹر سے جاننا چاہا کہ کیا وہ بھی مباحث کیلئے تیار ہیں؟۔انہوں نے کہا اگر آپ دس سال پہلے ریونت ریڈی کی طرح کام کریں گے تو یہ چیف منسٹر کے عہدہ کی بے عزتی ہوگی۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا چیف منسٹر کو اس عہدے کا مطلب معلوم ہے؟

انہوں نے چیف منسٹر پر ایک خاتون کی توہین کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ محبوب نگر میں کانگریس کے ہارنے کے خوف سے چیف منسٹر نے ادخال پرچہ نامزدگی میں شرکت کے لئے آئے تھے۔

انہوں نے متحدہ ضلع میں آروگیہ شری کے تحت کتنے لوگوں کو دس لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت دی گئی، اس پر مشتمل فہرست جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔