بھارت

’’انڈیا‘‘ سے مقابلہ کے لئے این ڈی اے حکمت عملی طے کرے گا

مودی کے استقبال کے لیے ملک کے مشرقی، شمال مشرقی، مغربی، جنوبی اور شمالی حصوں کے نمائندوں کی موجودگی کے ساتھ پورے ملک میں این ڈی اے کی موجودگی کا سیاسی پیغام دینے کی کوشش کی گئی۔

نئی دہلی: اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی میٹنگ آج یہاں شروع ہوئی، جس میں 38 چھوٹی بڑی علاقائی پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ سال 2024 لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ سے مقابلہ کرنے کے لئے ایک مشترکہ حکمت عملی پر بحث ہونی ہے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان ۔ کینڈا میچ بارش کی نذر
400 نشستیں ملنے پر کاشی اور متھرا میں عالیشان مندر بنائیں گے: گری راج سنگھ
این ڈی اے کو 150 نشستیں تک نہیں ملیں گی: راہول گاندھی
سال 2022 میں 65 ہزار ہندوستانیوں کو امریکی شہریت
بہار میں این ڈی اے کے واحد مسلم رکن پارلیمنٹ محبوب علی قیصر، آر جے ڈی میں شامل

راجدھانی کے اشوک ہوٹل میں منعقد اس میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے بھی شرکت کی۔ مودی کی آمد پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا، شیو سینا کے رہنما اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے، بہار کی ہندوستانی عوام (ڈبلیو ای) پارٹی (سیکولر) کے رہنما جیتن رام ماجھی، اے آئی ڈی ایم کے کے رہنما ای پلانی سوامی اور ناگالینڈ میں حکمراں این ڈی پی پی کے رہنما اور وزیر اعلیٰ اور چیف منسٹر نیو فائی ریو نے خیر مقدم کیا۔

مودی کے استقبال کے لیے ملک کے مشرقی، شمال مشرقی، مغربی، جنوبی اور شمالی حصوں کے نمائندوں کی موجودگی کے ساتھ پورے ملک میں این ڈی اے کی موجودگی کا سیاسی پیغام دینے کی کوشش کی گئی۔

میٹنگ کے آغاز سے پہلے این ڈی اے کے رہنماؤں نے مسٹر مودی کو ایک بڑا ہار پہنا کر مبارکباد دی اور ایک گروپ تصویر کے لیے پوز بھی دیا۔ اس موقع پر بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ اور پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی بھی موجود تھے۔

میٹنگ میں شرکت کرنے والے دیگر رہنماؤں میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما اجیت پوار اور پرفل پٹیل، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) چراغ پاسوان اور پشوپتی پارس، آسام گنا پریشد کے رہنما اور آسام حکومت میں وزیر اتل بورا، ہریانہ جن نائک جنتا پارٹی (جی جی پی) کے رہنما اور نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ، راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے اپیندر کشواہا، جن سینا کے سربراہ پون کلیان وغیرہ شامل تھے۔

بی جے پی صدر مسٹر نڈا نے کل ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ این ڈی اے میٹنگ میں 38 پارٹیوں کے نمائندوں کی شرکت کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ کرناٹک کے بنگلورو میں آج 26 اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ ہوئی جس میں سال 2024 میں ہونے والے عام انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے ‘یونائیٹیڈ وی اسٹینڈ’ کے بینر تلے ایک نیا اتحاد بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور ‘انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکلوسیو الائنس (انڈیا)’ کی تشکیل کا اعلان کیا گیا۔ اس اتحاد کے سامنے آنے کے بعد یونائیٹڈ پروگریسو الائنس (یو پی اے) تقریباً غیر متعلق ہو گیا ہے۔

بنگلورو میں اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ میٹنگ اور این ڈی اے کے اجلاس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے اپوزیشن اتحاد پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ ان پارٹیوں کی ‘دکان’ پر دو چیزوں کی ضمانت ہے۔ اول تو وہ اپنی دکان پر ذات پات کا زہر بیچتے ہیں اور دوسرا یہ کہ یہ لوگ لامحدود کرپشن میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ‘ملک کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ ‘کٹر کرپشن کانفرنس’ ہے۔

a3w
a3w