شنڈے کیخلاف تبصرہ‘ شیوسینا کی خاتون لیڈر کے خلاف کیس درج
پولیس نے مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کے خلاف اہانت آمیز زبان استعمال کرنے پر ٹھاکرے گروپ کی خاتون لیڈر کے خلاف کیس درج کرلیا۔
تھانے: پولیس نے مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کے خلاف اہانت آمیز زبان استعمال کرنے پر ٹھاکرے گروپ کی خاتون لیڈر کے خلاف کیس درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق ڈومبیولی میں ٹھاکرے زیرقیادت شیوسینا کی لیڈر کویتا گاونڈ کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ منگل کو ڈومبیولی میں چیف منسٹر شنڈے اور ان کے پیشرو ٹھاکرے کے حامیوں کے درمیان پارٹی دفتر میں جھڑپ ہوگئی۔
شنڈے گروپ کے حامی‘ پارٹی دفتر میں داخل ہوگئے اور چیف منسٹر اور ان کے ایم پی بیٹے شری کانت شنڈے کی تصویر لگادی۔ اس وقت دونوں گروپس کے سینکڑوں کارکنان آمنے سامنے آگیا۔
ہنگامہ کے دوران گاونڈ نے مبینہ طور پر چیف منسٹر شنڈے کے خلاف اہانت آمیز زبان کا استعمال کیا۔ ان کے اور نامعلوم افراد کے خلاف ڈومبیولی پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعات153(A)، 505(2) کے تحت کیس درج کرلیا گیا۔ تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔