ایشیاء
شہباز شریف اور حمزہ کی 7 ستمبر کو لاہور کی خصوصی عدالت میں طلبی
پاکستان کی خصوصی عدالت نے ہفتہ کے دن 16بلین روپیوں کے منی لانڈرنگ کیس میں الزامات وضع کرنے وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے لڑکے شہبازشریف کو7 ستمبر کو طلب کیا ہے۔
اسلام آباد: پاکستان کی خصوصی عدالت نے ہفتہ کے دن 16بلین روپیوں کے منی لانڈرنگ کیس میں الزامات وضع کرنے وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے لڑکے شہبازشریف کو7 ستمبر کو طلب کیا ہے۔
70سالہ شہبازشریف اور ان کے 47 سالہ لڑکے حمزہ اور40 سالہ سلیمان کے خلاف فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے نومبر2020ء میں کیس درج کیاتھا جس کی سماعت لاہور کی خصوصی عدالت میں جاری ہے۔
عدالت باپ بیٹے کو ضمانت قبل ازگرفتاری دے چکی ہے۔ دوران سماعت شہبازشریف اور حمزہ موجود نہیں تھے۔