حیدرآباد

بی ایس پی منوگوڑہ کے ضمنی انتخاب میں حصہ لے گی: پراوین کمار

پروین کمار جنہوں نے یادادری بھونگیر ضلع کے ندول کا دورہ کیا، چلو منوگوڑو یاترا شروع کی۔ قبل ازیں وہ 100 کاروں کے ساتھ ایک بہت بڑی ریلی میں روانہ ہوئے۔ خواتین نے پراوین کمار کا مختلف مقامات پر استقبال کیا۔

حیدرآباد: بی ایس پی تلنگانہ کے سربراہ آرایس پراوین کمار نے واضح کیا ہے کہ ان کی پارٹی منوگوڑو کے ضمنی انتخاب میں حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس پی منوگوڑو کے ساتھ ساتھ اگلے عام انتخابات میں بھی مقابلہ کرے گی۔

 پروین کمار جنہوں نے یادادری بھونگیر ضلع کے ندول کا دورہ کیا، چلو منوگوڑو یاترا شروع کی۔ قبل ازیں وہ 100 کاروں کے ساتھ ایک بہت بڑی ریلی میں روانہ ہوئے۔ خواتین نے پراوین کمار کا مختلف مقامات پر استقبال کیا۔ آر ایس پراوین کمار نے کہا کہ جلد ہی ریاست کے عوام کو بہتر حکمرانی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ منوگوڑہ اسمبلی حلقہ کا انتخاب لازمی ہوگیا ہے کیونکہ اس حلقہ کی اسمبلی میں نمائندگی کرنے والے کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے اس نشست اور کانگریس کی ابتدائی رکنیت سے استعفی دیتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔