جرائم و حادثاتحیدرآباد
شہرکے نواح میں ایک کیمیکل فیاکٹری میں مہیب آتشزدگی
شہر حیدرآبادکے مضافات کے ملاپور صنعتی علاقہ میں چہارشنبہ کے روزایک کیمیکل فیاکٹری میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔

حیدرآباد: شہر حیدرآبادکے مضافات کے ملاپور صنعتی علاقہ میں چہارشنبہ کے روزایک کیمیکل فیاکٹری میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔
فیاکٹری کے احاطہ سے آگ کے شعلوں کوبلند ہوتے دیکھاگیا جس سے اس علاقہ کے قریبی رہائشیوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
اس واقعہ میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔اس فیاکٹری میں آگ بھڑک اٹھی اس وقت اندرکوئی ملازم نہیں تھا۔
مختلف مقامات کے 6فائرانجن کے عملہ نے تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپالیا۔
بتایا جاتاہے کہ یہ آگ‘3بجے شب لگی تھی۔ آتش فروعملہ کوآگ کے قریبی تین فیاکٹریوں تک پھیلنے سے روکنے کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
رچہ کنڈا پولیس کمشنرڈی ایس چوہان فوری جائے وقوع پہونچے اور انہوں نے راحت وبچاوآپریشن کی نگرانی کی بتایا جاتاہے کہ شارٹ سرکٹ‘ آگ لگنے کی وجہ بتایاجارہاہے۔