تلنگانہحیدرآباد

اللہ کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں۔ چیف منسٹر کی دعوت افطار

چیف منسٹر کے چندر شیکھر رو نے کہا کہ آج ملک انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اور ملک کی حفاظت کی ذمیداری ہر شری پر عائد ہوتی ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر رو نے کہا کہ آج ملک انتہائی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اور ملک کی حفاظت کی ذمیداری ہر شری پر عائد ہوتی ہے۔

آج لال بہادر اسٹیڈیم میں حکومت کی جانب سے دی گی دعوت افطار تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کے ملک کے موجودہ حالات عارضی ہیں اور عوام کا ساتھ رہا تو بہت جلد ٹھیک ہو جاینگے۔کے سی آر نے کہا کہ اللہ کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں ہے او رآپ تمام کے تعاوں سے حالات سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہو جایں گے۔

انہوں نے کہا یہ ملک سب کا ہے اور سب مل کراس ملک کی حفاظت کریں گے اور شاندار طریقہ سے آگے بڑھیں گے۔ ملک کی عظیم گنگا جمنی تہذیب برقرار رہی گی اور اس تہذیب و تمدن کو ختم کرنے کی منفی سوچ کے حامل افراد ہی ختم ہو جاینگے۔

کے سی آر نے ملک کو بچانے کیلئے جوش کے بجانے ہوش سے کام لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی حفاظت اور ترقی کیلئے قومی سطح پر کام کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں ملک کے عوام ہماری قیادت کے منتظر ہیں پڑوسی ریاست میں ہمارا والہانہ استقبال کیا جا رہا ہے۔

مجھے قوی یقین ہے کے میں آپ تمام کی دعاؤں سے ملک کی حفاظت اور ترقی کے عظیم مقاصد کو پورا کرنے میں کامیاب رہونگا۔کے سی آر نے کہاکہ کبھی پسماندگی کی علامت رہا تلنگانہ آج تیزی سے ترقی کی سمت گامزن ہے ہم فی کس شرح آمدنی میں ملک بھر میں سب سے آگے ہیں۔ برقی کے استعمال میں ہمارا کوئی ثانی نہیں ہے۔اسی طرح اقلیتی بہبود میں بھی ہم سرفہرست ہیں۔

انہوں نے کہا پورے ملک کا اقلیتی بجٹ صرف 4000 کروڑ ہے تو وہیں تلنگانہ کا سالانہ اقلیتی بجٹ 2000 کروڑ پرمشتمل ہے۔چیف منسٹر نے کہا تشکیل تلنگانہ سے قبل کانگریس کے دس سالہ دور میں اقلیتوں پر صرف 1180 کروڈ خرچ کے گئے وہیں تشکیل تلنگانہ کے بعد دس سالوں میں بی آرا یس حکومت نے 12000 کروڈ خرچ کرتے ہوئے اقلیتوں کی ترقی کیلئے بہت کچھ کیا گیاہے اور آئندہ بھی بہت کچھ کیا جایگا۔

قبل ازیں حافظ شبیرحسین کی تلاوت سے کارروائی کاآغازہوا۔ کے سی ار کے ہاتھوں ٹمریز کے طلبہ میں ملبوسات پر مشتمل تحفہ عید تقسیم کے گئے۔

اس موقعہ پر ریاستی وزرا محمد محمود علی‘کوپلا ایشور، ٹی سرینواس یادو‘رکن پارلیمنٹ حیدرآباداسدالدین اویسی‘ صدر نشین کونسل جی سکھیندر ریڈی‘چیف سکریٹری شانتی کماری‘ڈی جی پی انجنی کمار‘ حکومت کے صلاح کار اقلیتی امور اے کے خان‘ منیجنگ ڈائرکٹر ٹمریز بی شفیع اللہ‘رکن کونسل فاروق حسین‘ رکن اسمبلی شکیل عامر‘ صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی‘صدر نشین تلنگانہ وقف بورڈ‘ صدر نشین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن‘ صدر نشین اردو اکیڈیمی صدر نشین اقلیتی کمیشن کے علاوہ علماء ومشائخین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ امام و خطیب مکّہ مسجد حافظ و قاری رضوان قریشی کی امامت میں نماز مغرب ادا کی گی۔