تلنگانہ

شہر کے عوام کو عجیب موسم کی صورتحال کا سامنا

گزشتہ چند دنوں سے شہر حیدرآباد کے عوام کو عجیب موسم کی صورتحال کا سامنا ہے۔ ان دنوں دن گرم اور راتیں سرد ہوتی جارہی ہیں۔

حیدرآباد: گزشتہ چند دنوں سے شہر حیدرآباد کے عوام کو عجیب موسم کی صورتحال کا سامنا ہے۔ ان دنوں دن گرم اور راتیں سرد ہوتی جارہی ہیں۔

شہر کے چند مقامات پر دن کے اعظم اور رات کے اقل ترین درجہ حرارت کے درمیان 20 ڈگری سلسیس کا فرق درج کیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز بی ایچ ایل فیاکٹری اور رامچندراپورم میں اعظم ترین درجہ حرارت 31.5ڈگری سلسیس درج ہوا ہے۔ اعظم اور اقل ترین درجہ حرارت میں فرق 19.9 ڈگری سلسیس رہا ہے۔

تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے ڈاٹا کے مطابق گچی باؤلی میں اعظم اور اقل ترین درجہ حرارت میں فرق 18.6ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔

شیخ پیٹ میں 17.9، شیورام پلی میں یہ فرق 13.6 ڈگری سلسیس رہا۔ دن کے درجہ حرارت میں اتارچڑھاؤ، دن اور رات کے چکری ہونے والے تغیرات کو خارجی عوامل سے منظم کیا جاتا ہے جس کے سبب عوام کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔

معالج ڈاکٹر نارائن راؤ نے بتایا کہ اس طرح کے موسم سے کھانسی، سردی، بخار، سر میں درد اور آنکھوں کا سرخ ہونا جیسی شکایت عام ہوسکتی ہیں۔

گزشتہ چند دنوں سے شہر میں رات کے درجہ حرارت میں مجموعی طور پر کمی درج کی جارہی ہے۔ مرکز موسمیات کے مطابق شہر میں اقل ترین درجہ حرارت 16 ڈگری سلسیس اور اعظم ترین درجہ حرارت 29سے 30ڈگری سلسیس کے درمیان درج ہوگا۔