آندھراپردیش

شیر کے بچوں کو ماں سے ملانے کا آپریشن مدرٹائیگر آخری مرحلہ میں

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع نندیال میں آپریشن مدرٹائیگرآخری مرحلہ میں پہنچ گیا ہے جہاں پرجنگلاتی علاقہ میں شیر کے چاربچے پائے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سوڈان سے 121 ہندوستانیوں کو نکالنے فضائیہ کا جرأتمندانہ آپریشن
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

ان کے پائے جانے کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور مقامی افراد کی اطلاع کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے اس آپریشن کو شروع کیاتھا۔ان شیر کے بچوں کی عمر ایک ماہ ہے۔

ضلع کے کتہ پلی منڈل کے پداگومڑہ پورم میں ان شیر کے بچوں کی موجودگی سے مقامی افراد میں خوف پایاجاتا ہے۔

ان شیر کے بچوں کو ان کی ماں سے ان کو ملانے کیلئے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے مدرٹائیگر آپریشن کا آغاز کیا ہے جو آخری مرحلہ میں داخل ہوگیا۔

اس آپریشن کے آغاز کے 72گھنٹوں کے بعد ان بچوں کی ماں کا پتہ چل گیا۔وٹرنری ڈاکٹرس ان بچوں کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔