تلنگانہ

15 طالبات سمیت غذا سے متاثر

کستور بار گاندھی بالیکا ودیا لیہ (کے جی بی وی) محبوب آباد کی 15 طالبات سمیت غذا سے متاثر ہوگئیں جنہیں گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔

محبوب آباد: کستور بار گاندھی بالیکا ودیا لیہ (کے جی بی وی) محبوب آباد کی 15 طالبات سمیت غذا سے متاثر ہوگئیں جنہیں گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں
رس گلا کھانے سے 70 افراد بیمار
بی آر ایس چھوڑنے ایم پی محبوب آباد کویتا کی تردید
انٹر سال دوم کے انگلش مضمون کا امتحان، 14ہزار طلبہ غیر حاضر
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

چہارشنبہ کی شب اسکول ہاسٹل میں کھانا کھانے کے بعد ان طالبات کو قئے، اسہال کی شکایت پر ضلعی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا۔

ڈاکٹروں نے ان طالبات کے مختلف ٹسٹ کئے جس میں سمیت غذا کی توثیق ہوگئی، بتایا جاتا ہے کہ رات کے کھانے میں ٹماٹر کا سالن کھانے کیلئے دیا گیا تھا جسے کھانے کے بعد یہ طالبات علیل ہوگئیں۔

اسکول پرنسپال نے بتایا کہ تمام طالبات کی حالت مستحکم ہے اور ان تمام کا ہاسپٹل میں علاج جاری ہے۔

a3w
a3w