شین وارن نے کیریر کے مشکل مرحلہ میں مدد دی: میکسویل
گلین میکسویل نے شین وارن کے ساتھ دل کوچھونے والے روابط کوشئیرکیا جوگذشتہ سال گزرگئے اوررائل چیالنجرس بنگلورکے آل راؤنڈر نے اسپن کے جادوگرکوانتہائی شاہانہ شخصیت قراردیا۔
بنگلورو: گلین میکسویل نے شین وارن کے ساتھ دل کوچھونے والے روابط کوشئیرکیا جوگذشتہ سال گزرگئے اوررائل چیالنجرس بنگلورکے آل راؤنڈر نے اسپن کے جادوگرکوانتہائی شاہانہ شخصیت قراردیا۔
جنہوں نے کافی توجہ دی۔ یہ بات میکسویل نے کہی۔ وہ آرسی بی سیزن 2پیاٹ کیاسٹ کے بارے میں اظہار کر رہے تھے۔ انکشاف کیاکہ وارن نے کس طرح ان کی زندگی میں کیریرکے سخت مرحلہ کے دوران ان کی مددکی تھی۔
انہوں نے اپنے چیاریٹی کام کیلئے جوکچھ کیاہے لیکن یہ کام حقیقی انداز میں کیا جہاں تک مجھے اس کا علم ہے۔ انہوں نے سرگرمی کے ساتھ نوجوان اسپنرس کو وارم اپس کے دوران طلب کرتے تھے اوران کو بات چیت کے دوران مختلف مہارتوں سے واقف کرواتے تھے اوربہترین طریقہ سے حالات کے بارے میں سمجھاتے۔
ہر کوئی ان سے رابطہ رکھنے میں دلچسپی رکھتاکیونکہ ہر کوئی ان کے بارے میں ایسے ہی خیالات رکھتاتھا۔ وہ ہر ایک کویہ محسوس کرنے پر مجبورکردیتے تھے کہ وہ بہترین اس کے دوست ہیں۔
میکسویل نے یہ بات کہی۔ وارن نے 145 ٹسٹ میاچس کے ذریعہ 708وکٹس حاصل کئے اوروہ روایتی فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹس لینے والے دوسرے کھلاڑی رہے۔ جبکہ متیا مرلیدھرن کوپہلا مقام حاصل ہے۔ وارن نے293 وکٹس اوڈی آئی میں حاصل کئے۔اس فارمیٹ میں بھی وہ تاریخ کے دوسرے زائد وکٹس لینے والے بولر رہے۔