مہاراشٹرا

شیوسینا کا نام اور انتخابی نشان خریدنے 2ہزارکروڑ کی معاملت ہوئی: سنجے راوت

شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) قائد سنجے راوت نے اتوار کے دن دعویٰ کیاکہ شیوسینا پارٹی کا نام اور اس کا تیرکمان کا انتخابی نشان ”خریدنے“ کیلئے تاحال ”2ہزارکروڑ روپیوں کی معاملت“ ہوئی ہے۔

ممبئی: شیوسینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) قائد سنجے راوت نے اتوار کے دن دعویٰ کیاکہ شیوسینا پارٹی کا نام اور اس کا تیرکمان کا انتخابی نشان ”خریدنے“ کیلئے تاحال ”2ہزارکروڑ روپیوں کی معاملت“ ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
راؤت نے قتل کے ملزم کے ساتھ شنڈے کے لڑکے کی تصویر شیئر کی
بھگوان رام بی جے پی کے انتخابی امیدوار : سنجے راوت
حکومت مہاراشٹرا میں گینگ وار چھڑگئی
سنجے راوت کے ریمارک پر رام مندر کے صدر پجاری کی تنقید
اسرائیل کے جذبات کو مجروح کرنے کامنشا نہیں تھا:راوت

چیف منسٹرمہاراشٹرا ایکناتھ شنڈے‘ کیمپ کے رکن اسمبلی سداسرونکر نے تاہم اس دعوے کو خارج کردیا۔ انہوں نے پوچھا کہ آیا سنجے راوت کیاشئیر ہے؟۔

سنجے راوت نے ٹوئٹ میں دعویٰ کیاتھا کہ 2000کروڑ ابتدائی فیگر ہے اور یہ 100 فیصد سچ ہے۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں کو یہ بھی بتایاکہ برسراقتدار خیمہ کے ایک قریبی بلڈر نے انہیں یہ بات بتائی ہے۔ رکن راجیہ سبھا نے کہا کہ ان کے دعوے کا ثبوت موجود ہے جسے عنقریب منظرعام پر لایاجائے گا۔

الیکشن کمیشن نے جمعہ کے دن ایکناتھ شنڈے گروپ کو حقیقی شیوسینا تسلیم کرلیا اور تیر کمان کا انتخابی نشان اسے الاٹ کرنے کا حکم دیا۔ سنجے راوت نے اتوار کے دن کہا کہ 2000 کروڑ روپئے چھوٹی رقم نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ایک ڈیل ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ میرے پاس مستند جانکاری ہے کہ شیوسینا کا نام اور انتخابی نشان حاصل کرنے کیلئے 2000 کروڑ روپیوں کی معاملت ہوئی ہے۔ عنقریب کئی باتیں ظاہرکی جائیں گی۔

ملک کی تاریخ میں اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کے اس ریمارک کے بارے میں پوچھنے پر کہ سابق چیف منسٹرمہاراشٹرا ادھوٹھاکرے مخالف آئیڈیالوجی رکھنے والوں کے تلوے چاٹ رہے ہیں‘سنجے راوت نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیف منسٹر کس کے تلوے چاٹ رہا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مہاراشٹرا امیت شاہ کے بیان کو اہمیت نہیں دیتی۔ موجودہ چیف منسٹر کو شیواجی مہاراج کا نام لینے کا کوئی حق نہیں ہے۔