بھارت

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا پیام عید

صدرجمہوریہ نے تمام شہریوں خاص طورپر مسلم بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار قربانی اور انسانیت کی خدمت کی علامت ہے۔

نئی دہلی: صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے ہفتہ کے دن ملک کے شہریوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی۔

انہوں نے تمام شہریوں خاص طورپر مسلم بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار قربانی اور انسانیت کی خدمت کی علامت ہے۔

یہ تہوار ہمیں حوصلہ دیتا ہے کہ ہم حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بے لوث راستہ پر چلیں۔ راشٹرپتی بھون سے جاری بیان میں یہ بات کہی گئی۔

a3w
a3w