حیدرآباد

صفا بیت المال کی جانب سے میتوں کے غسل و کفن کیلئے دوسری مغسلہ ویان کا آغاز

صفا بیت المال کے مرکزی صدر و ٹرسٹیان اہل ثروت احباب سے اپیل کر تے ہیں کہ اس کار خیر میں بھر پور تعاون فر مائیں،جب بھی کسی میت کے غسل و تکفین کی ضرورت ہو غسل کے وقت سے تین یاچار گھنٹے قبل فون 814 2211111 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

حیدرآباد: حافظ مبشر خان انچار ج صفا بیت المال کی اطلاع کے بموجب صفابیت المال کے زیر اہتمام جس طرح گذشتہ دوسال قبل آخری سفر کے نام سے ایک مغسلہ ویان شروع کی گئی تھی۔

اس مرتبہ ایک ڈی سی ایم کو تبدیل کر کے اس میں غسل کے لئے پانی کی ٹینک استعمال شدہ پانی کی ٹینک موٹر گیزر وغیرہ اور قبرستان تک جانے کی سہولت کے اعتبار سے اسکو بنا یا گیا ہے۔

چونکہ شہر حیدرآباد میں جگہ کی تنگی کی بنا پر بعض چھوٹی گلیوں والے علاقہ،اپارٹ مینٹس اور تنگ جگہ والے علاقہ جہاں بڑی بس نہیں جا سکتی تو صفا بیت المال نے دوسری بس تیار کی جو سائز کے اعتبار سے بس سے چھوٹی ہے جو آسانی کے ساتھ چھوٹی گلیوں میں جاسکتی ہے،اس بس کویو ایس ہیلپ کے تعاون سے خریدا گیا،اس کے ڈیزائین اور بنانے میں جنا ب خضر کا بھر پور تعاون رہا، کل سے اس دوسری گاڑی کے ذریعہ بھی شہر حیدآباد و سکندرآبا د کے علاقہ میں خدمات انجام دی جائیں گی۔

واضح ہو کہ جو ضرورت مند ہیں، ان کے لئے مفت سروس رہے گی،لاورث میتوں کے تدفین تک کی سہولت مہیا کی جائے گی، صاحب ثروت افراد کے لئے پانچ ہزار روپئے کے ذریعہ مغسلہ ویان کی سہولت مہیا کی جائے گی، اس طرح صفا کی جانب سے مردحضرات کی ٹیم کے علاوہ و زنانہ میتوں کے لئے عورتوں کی ٹیم کی سہولت موجود ہے۔

صفا بیت المال کے مرکزی صدر و ٹرسٹیان اہل ثروت احباب سے اپیل کر تے ہیں کہ اس کار خیر میں بھر پور تعاون فر مائیں،جب بھی کسی میت کے غسل و تکفین کی ضرورت ہو غسل کے وقت سے تین یاچار گھنٹے قبل فون 814 2211111 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔