کھیل

جب پرویز مشرف نے دھونی کے لمبے بالوں کی تعریف کی

مشرف نے دھونی سے ملاقات کے دوران ان کے لمبے بالوں کی تعریف کی تھی۔ یہ کہانی اتنی مقبول ہوئی کہ اب بھی کسی نہ کسی موقع پر منظر عام پر آتی ہے۔ دراصل ہندوستانی ٹیم 2005-06 میں پاکستان کے دورے پر گئی تھی۔

رانچی: پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف اتوار کو دبئی کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 79 برس تھی۔ پرویز مشرف کی طبیعت کئی دنوں سے خراب تھی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ اور مشرف کے درمیان ملاقات بہت خاص تھی۔

متعلقہ خبریں
ٹیم انڈیا کی نئی ٹسٹ جرسی سے شائقین ناراض
ریکارڈ پانچویں خطاب سے ایم ایس دھونی ایک قدم دور
دوہری مہارت کے کھلاڑی
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا

 مشرف نے دھونی سے ملاقات کے دوران ان کے لمبے بالوں کی تعریف کی تھی۔ یہ کہانی اتنی مقبول ہوئی کہ اب بھی کسی نہ کسی موقع پر منظر عام پر آتی ہے۔ دراصل ہندوستانی ٹیم 2005-06 میں پاکستان کے دورے پر گئی تھی۔

 اس دورہ کا تیسرا ونڈے میچ لاہور کے دافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ دھونی نے اس میچ میں 46 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 72 رنز بنائے۔ انہوں نے 13 چوکے لگائے۔ دھونی کی اس اننگز کی وجہ سے ٹیم انڈیا نے شاندار جیت درج کی۔

 اس میچ کے بعد مشرف نے دھونی کے بالوں کی تعریف کی۔ پرویز مشرف نے کہا تھاکہ اگر تم میری نصیحت پر عمل کرو تو تم ان بالوں میں بہت اچھے لگتے ہو اس لئے اپنے بال نہ کٹواؤ۔

a3w
a3w