تعلیم و روزگار

طلباء کو سمر کوچنگ کیمپ سے استفادہ کا مشورہ:ٹی سرینواس

ٹی سرینواس یادو نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے منعقدہ سمر کوچنگ کیمپ سے استفادہ کرکے اپنی کھیل کود کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر افزائش مویشیان‘ سمکیات و سنیما آٹو گرافی ٹی سرینواس یادو نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے منعقدہ سمر کوچنگ کیمپ سے استفادہ کرکے اپنی کھیل کود کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں۔

متعلقہ خبریں
بلدیہ کے سمر کوچنگ کیمپس کا افتتاح
تاخیر سے آنے والے ملازمین پر مئیر برہم
جی ایچ ایم سی کا غزل اور شاعری کا ثقافتی پروگرام
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
جی ایچ ایم سی حدود سے 3.41 لاکھ ووٹرس کو حذف کردیا گیا

ملاریڈی پلے گراؤنڈ سکندرآباد پر سمر کوچنگ کیمپ کا افتتاح انجام دے رہے تھے۔ اس تقریب میں ڈپٹی میئر ایم سری لتا شوبھن ریڈی‘ دیپکا نریش کارپوریٹر مونڈا مارکٹ‘ زونل کمشنر سرینواس ریڈی ودیگر عہدیدار موجود تھے۔

سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے ٹی سرینواس یادو نے کہا کہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی 6 تا 16 سال کے طلباء کے لئے سمر کوچنگ کیمپ منعقد کئے گئے ہیں۔

سکندرآباد زون کے 120 سنٹرس پر 57 اسپورٹس کی کوچنگ دی جارہی ہے۔ طلباء کو چاہئے کہ وہ اس کوچنگ سے استفادہ کریں۔