تعلیم و روزگارشمالی بھارت

اندور کی 15 سالہ لڑکی بی اے فائنل ائیر کا امتحان لکھے گی

2020 میں کووِڈ19 کی وجہ سے اپنے باپ اور دادا کو کھودینے والی لڑکی نے جو دیوی اہلیہ یونیورسٹی اندور کی طالبہ ہے‘ پیر کے دن پی ٹی آئی کو بتایا کہ وہ 19 اپریل تا 28 اپریل بی اے (نفسیات) سالِ آخر کا امتحان لکھے گی۔

اندور: مدھیہ پردیش کے اندور کی ذہین طالبہ تنیشکا سجیت 15 سال کی عمر میں بی اے فائنل ائیر کا امتحان لکھے گی۔ وہ بی اے کے بعد قانون کی تعلیم حاصل کرنا اور چیف جسٹس آف انڈیا بننا چاہتی ہے۔

متعلقہ خبریں
یو جی نیٹ۔24 کیلئے درخواستوں کے ادخال کا آغاز
یوم ”میرا ووٹ میرا حق“ کے موقع پر چیف جسٹس آف انڈیا کا پیام
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
امتحان کی تیاری کیسے کریں، کیسے لکھیں؟ الخیر سوسائٹی کی جانب سے لکچر
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)

 2020 میں کووِڈ19 کی وجہ سے اپنے باپ اور دادا کو کھودینے والی لڑکی نے جو دیوی اہلیہ یونیورسٹی اندور کی طالبہ ہے‘ پیر کے دن پی ٹی آئی کو بتایا کہ وہ 19  اپریل تا 28  اپریل بی اے (نفسیات) سالِ آخر کا امتحان لکھے گی۔

 اس نے دسویں کا امتحان فرسٹ ڈیویژن میں کامیاب کرنے کے بعد 13 سال کی عمر میں سیدھے 12 ویں جماعت کا امتحان کامیاب کیا تھا۔ انٹرنس ٹسٹ میں بہتر کارکردگی پر اسے اسپیشل کیس کے طورپر گریجویشن میں داخلہ دیا گیا تھا۔