عازمین کیلئے حیدرآباد ایرپورٹ پر خصوصی ٹرمنل کی سہولت برخاست
حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ سے عازمین حج کی روانگی کا آغاز 7 /جون سے ہوگا اور 22/ جون تک تقریباً 5,200 عازمین روانہ ہوں گے۔ یہ عازمین حیدرآباد سے جدہ روانہ ہوں گے۔ ان عازمین کی واپسی15 /جولائی سے 30/جولائی کے درمیان ہوگی۔
حیدرآباد: راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ (آر جی آئی اے) نے عازمین حج کے لئے علحدہ ٹرمنل کے منصوبہ کو ترک کردیا ہے۔ گزشتہ برس ایرپورٹ انتظامیہ جاری توسیعی کاموں کے باعث یہ خصوصی سہولت فراہم نہیں کرسکا تھا۔
اس مرتبہ بھی روایت کے برخلاف عازمین حج کو انٹرنیشنل ٹرمنل سے ہی روانہ ہونا پڑے گا۔
ایرپورٹ انتظامیہ نے عازمین حج کی روانگی کے ضمن میں کی جانے والی تیاریوں کے بارے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عازمین کے لئے علحدہ ٹرمنل کی سہولت فراہم کرنے کے بجائے انہیں بین الاقوامی مسافرین کے ساتھ ہی سفر حج پر روانہ کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
عازمین کے لئے البتہ علحدہ انکلوژر ہوگا اور ان کے لئے ایرو برج کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
اس فیصلہ کا مقصد مسافرین کی روانگی کے طریقہ کار کو باقاعدہ بنانا ہے اور تمام مسافرین کے لئے مزید مربوط تجربہ فراہم کرنا ہے۔