حیدرآباد

جی او 3 سے خواتین کے حقوق سلب کرنے کی کوشش: کویتا

بی آر ایس کی رکن کونسل کے کویتا نے کہا کہ کانگریس حکومت جی ا و 3 کے ذریعہ لڑکیوں کے حقوق سلب کر رہی ہے۔ آج یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جی او کی وجہ سے خواتین کے لیے روزگار کے مواقع کم ہوں گے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کی رکن کونسل کے کویتا نے کہا کہ کانگریس حکومت جی ا و 3 کے ذریعہ لڑکیوں کے حقوق سلب کر رہی ہے۔ آج یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جی او کی وجہ سے خواتین کے لیے روزگار کے مواقع کم ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
حکومت ایل آر ایس پر مفت عمل آوری کویقینی بنانے: کے ٹی آر
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
غسل کریں یا سحری کھائیں ؟
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید

انہوں نے کہا کہ کل اعلان کردہ رہایشی اسکولس میں تقررات کی فہرست میں صرف 77 جائیدادیں پر خواتین کے حصّہ میں آئی ہیں جملہ 6000 نوکریوں میں سے صرف 70 نوکریاں ہی خواتین کو دی گئی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر جی او نمبر 3 کو منسوخ کرے جو خواتین کے ساتھ ناانصافی پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا جی ا و 3 کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔ کویتا نے کہا کہ 8 مارچ کو یوم خواتین کے موقع پر دھرنا چوک اندرا پارک پرجی او 3 کے خلاف خواتین احتجاجی دھرنا دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ روسٹر سسٹم کی وجہ سے مزید خواتین کا روزگار سے محروم ہو جانے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج مودی کو اپنے بزرگ بھائی کہہ کر مخاطب کیا۔

اس کا مطلب ہے کہ بی جے پی اور کانگریس ایک ہی سکّہ کے دو رخ ہیں۔ کویتا نے چیف منسٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ وضاحت کریں کہ مودی ہمارے لیے کیسے بزرگ بن سکتے ہیں جبکہ انہوں نے مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔