تلنگانہ
عصمت ریزی کے ملزم کو 20 سال کی سزائے قید اور جرمانہ
مقامی عدالت بھونگیر نے آج ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے ملزم کو 20 سال کی سزاء بامشقت کی سزاء سنائی۔
حیدرآباد: مقامی عدالت بھونگیر نے آج ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے ملزم کو 20 سال کی سزاء بامشقت کی سزاء سنائی۔
یہ عصمت ریزی کا واقعہ ترکاپلی میں جولائی 2017ء کو پیش آیا تھا۔ ملزم کو 2000 روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
ملزم کی شناخت 23 سالہ ایم سریکانت کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ملزم نے نابالغ لڑکی سے شادی کرنے کے بہانے 17 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کی۔ ترکاپلی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔
کمشنر پولیس رچہ کنڈہ ڈی ایس چوہان نے ترکاپلی کے عہدیداروں اور کورٹ کے حکام کی ستائش کی جنھوں نے ملزم کو سزاء دلوانے میں عدالت کی پیروی کی۔