حیدرآباد
ٹرینڈنگ

علی قادری کے خلاف ہسٹری شیٹ کھول دی گئی!؟

بدنام زمانہ سید غلام صمدانی علی قادری صدر مرکزی انجمن قادریہ و سیر ت النبی اکیڈیمی کے خلاف شاہ علی بنڈہ پولیس اسٹیشن میں آج ہسٹری شیٹ کھول دی گئی ہے۔

حیدرآباد: بدنام زمانہ سید غلام صمدانی علی قادری صدر مرکزی انجمن قادریہ و سیر ت النبی اکیڈیمی کے خلاف شاہ علی بنڈہ پولیس اسٹیشن میں آج ہسٹری شیٹ کھول دی گئی ہے۔

علی قادری کے خلاف ماضی میں کئی مقدمات درج ہیں اوراسے کینسر کے ایک مریض کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے رقمی امداد فراہم کرنے کا جھانسہ دیتے ہوئے دو لاکھ روپے وصول کرنے کے الزام میں فروری 2021 میں گرفتار کرکے جیل بھی بھیج دیا گیا تھا۔

اس پر لوگوں کو دھوکہ دینے کے علاوہ انتخابات کے موقع پر مقابلہ کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے رقومات وصول کرنے کے بھی الزامات عائد ہوئے ہیں۔

پولیس کے معتبر ذرائع نے بتایا کہ حالیہ انتخابات میں بھی لوگوں سے انتخابات میں مقابلہ کرنے کے بہانے رقومات وصول کرنے کے خدشات پائے جاتے ہیں چونکہ اس کے قریبی لوگوں کی جانب سے یہ ماحول بنایا جارہا ہے کہ وہ حلقہ گوشہ محل سے بی جے پی کے امیدوار راجہ سنگھ کے خلاف مقابلہ کرنے والے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ماضی میں ان کے خلاف درج مقدمات اور پولیس کو موصول ہونے والی شکایات کے پیش نظر آج ہی ان کے خلاف ہسٹری شیٹ کھولنے کی پروسیڈنگس جاری کردی گئی ہے۔

a3w
a3w