دہلی

کانگریس، تلنگانہ اور دیگر ریاستوں میں بی جے پی کا صفایا کردے گی: راہول گاندھی

کانگریس قائد راہول گاندھی نے کہا کہ کرناٹک کی انتخابی جیت کے بعد ان کی پارٹی تلنگانہ اور دیگر ریاستوں کے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کا صفایاکردے گی۔

نیویارک: کانگریس قائد راہول گاندھی نے کہا کہ کرناٹک کی انتخابی جیت کے بعد ان کی پارٹی تلنگانہ اور دیگر ریاستوں کے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کا صفایاکردے گی۔

متعلقہ خبریں
سی پی آئی اور کانگریس میں تنازعہ جاری
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
الیکٹورل بانڈس اسکیم، جبری وصولی ریاکٹ: راہول گاندھی (ویڈیو)

انہوں نے زوردے کرکہا کہ صرف کانگریس پارٹی نہیں بلکہ ملک کے عوام بی جے پی کی نفرت سے بھری آئیڈیالوجی کو ہرانے والے ہیں۔ راہول گاندھی نے ہفتہ کے دن نیویارک میں انڈین اوورسیزکانگریس یوایس اے کے زیراہتمام ڈنرایونٹ میں کہا کہ ہم نے کرناٹک میں دکھادیاکہ ہم بی جے پی کا صفایاکرسکتے ہیں۔

ہم نے اسے صرف ہرایانہیں بلکہ اس کا صفایاکردیا۔ ہم نے کرناٹک میں اسے تباہ کردیا۔ راہول گاندھی واشنگٹن اور سان فرانسسکو کے دورہ کے بعد نیویارک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک الیکشن میں بی جے پی نے سب کچھ کیا۔ سارا میڈیا اس کے ساتھ تھا۔ اس کے پاس ہم سے 10گنا زائد پیسہ تھا۔

اس کے پاس حکومت تھی‘ ایجنسی تھی‘ سب کچھ تھا۔ اس کے باوجود ہم نے اس کا صفایاکردیا۔ میں آپ کو بتاناچاہتا ہوں کہ ہم آئندہ تلنگانہ میں اس کا صفایاکرنے جارہے ہیں۔ اس پر حاضرین نے تالیاں بجائیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ اس الیکشن کے بعد بی جے پی کو ڈھونڈنامشکل ہوجائے گا۔ جنوبی ریاست میں اسمبلی الیکشن جاریہ سال کے اواخر میں ہونے والا ہے۔

کمیونٹی ایونٹ میں کانگریس حامیوں اور ہندوستانی برادری کی کثیرتعداد موجود تھی۔ نیویارک کے سٹی میئرایرک آڈمس نے بھی شرکت کی۔ راہول گاندھی نے کہا کہ تلنگانہ کے علاوہ راجستھان‘ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بھی ہم وہی کرنے والے ہیں جو کرناٹک میں کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو صرف کانگریس پارٹی ہرانے نہیں جارہی ہے بلکہ ملک کے عوام‘مدھیہ پردیش کے عوام ‘تلنگانہ کے عوام‘ راجستھان کے عوام اور چھتیس گڑھ کے عوام بی جے پی کو شکست دینے والے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ملک سمجھ چکا ہے کہ وہ بی جے پی کی طرف سے سماج میں پھیلائی جارہی نفرت کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتا۔

2024ء کے لوک سبھا الیکشن میں بھی ہم یہی کرنے والے ہیں۔ اپوزیشن متحد ہے۔ ہم اس کے لئے کام کررہے ہیں۔ یہ نظریاتی جنگ ہے۔ ایک طرف بی جے پی کی پھوٹ ڈالنے والی آئیڈیالوجی‘ نفرت سے بھری آئیڈیالوجی ہے‘دوسری طرف کانگریس کی پیاربانٹنے والی آئیڈیالوجی ہے۔ کرناٹک میں بی جے پی نے الیکشن کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی۔

وزیراعظم نے تک یہ کیا لیکن یہ چلا نہیں۔ کرناٹک کے عوام نے بتادیاکہ الیکشن مہنگائی‘بے روزگاری اور کرپشن کے مسائل پر لڑاجائے گا۔ کانگریس قائد نے کہا کہ امریکہ میں ہندوستانی برادری کے لوگ ہمارے سفیر ہیں۔

ملک میں جو لڑائی جاری ہے‘اسی طرح کی لڑائی امریکہ میں بھی ہندوستان کے دوویژنس کے تعلق سے جاری ہے۔ ایک نظریہ سبھی کوگلے لگاتا ہے‘ سبھی کا احترام کرتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ سبھی لوگ بلالحاظ مذہب وملت ذات پات اور زبان ملک کے مستقبل کا حصہ بنیں۔