ایشیاء

عمران خان کو اسلام آباد میں اپنی گرفتاری کا اندیشہ

سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ منگل کے دن جب وہ مختلف کیسس میں ضمانت قبل از گرفتاری لینے اسلام آباد جائیں گے‘ ان کی گرفتاری کا 80 فیصد امکان ہے۔

اسلام آباد: سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ منگل کے دن جب وہ مختلف کیسس میں ضمانت قبل از گرفتاری لینے اسلام آباد جائیں گے‘ ان کی گرفتاری کا 80 فیصد امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
خط اعتماد چرانے والوں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے: عمران خان
عمران خان 8کیسس میں ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع
ویڈیو: آصف علی زرداری کی بحیثیت صدر پاکستان حلف برداری
عمران خان کی پارٹی کے 153 ورکرس کو ضمانت منظور
عمران خان کے خلاف غداری کیلئے اُکسانے کا کیس درج

سی این این کو انٹرویو میں پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) کے سربراہ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے فوج سے ہاتھ ملالیا ہے اور مجھے باہر رکھنے جمہوری نظام کو ڈھارہی ہے۔ ڈان نے یہ اطلاع دی۔

عمران خان نے کہا کہ فی الحال 10 ہزار سے زائد ورکرس گرفتار ہیں۔ پارٹی کی ساری سینئر قیادت جیل میں ہے۔