ایشیاء

عمران خان کی اپیل کی سماعت پھر ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعہ کے دن عمران خان کی اپیل کی سماعت 28 اگست تک پھر ملتوی کردی۔

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعہ کے دن عمران خان کی اپیل کی سماعت 28 اگست تک پھر ملتوی کردی۔

جیل میں بندپی ٹی آئی سربراہ نے توشہ خانہ کیس میں سیشن کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے جس نے 5 اگست کو انہیں 3 سال جیل کی سزا سنائی تھی۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ نے جمعہ کے دن سماعت کی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل کو آج اپنی بحث مکمل کرنی تھی لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے۔

ان کی ٹیم نے بتایا کہ وہ ”شدید علیل“ ہیں۔ اس پر بنچ نے سماعت 28 اگست (پیر) تک ملتوی کردی۔ عمران خان کی اپیل کی سماعت 22 اگست سے جاری ہے۔

a3w
a3w