عوام‘کے چندرشیکھرراؤ کوقومی سیاست میں دیکھنے کے منتظر: بلکا سمن
بلکا سمن نے کہاکہ ملک سے شیطانی حکومت کے خاتمہ کے لئے کے سی آر کوآگے آنے کی ضرورت ہے۔ چیف وہپ نے کہاکہ ملک میں آمرانہ طرز کی حکمرانی جاری ہے۔
حیدرآباد: گورنمنٹ چیف ویپ تلنگانہ بلکاسمن نے کہاکہ ملک کے عوام متبادل سیاسی طاقت کے منتظر ہیں۔ آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کی شدید خواہش ہے کہ چندرشیکھرراؤ قومی سیاست میں سرگرم حصہ لیں۔ عوام کا احساس ہے کہ کے چندرشیکھرراؤ کے ذریعہ ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے۔
اس لئے ملک کے مفادات کے تحفظ‘ ترقی اور خوشحالی کی خاطر ہے۔کے سی آر سے ایک اور تحریک شروع کرنے کے خواہشمندہیں۔بلکاسمن نے کہاکہ بی جے پی سے ملک کوچھٹکارہ دلانے کے لئے وہ سب کے چندرشیکھرراؤ کے ساتھ تھے اورہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ملک سے شیطانی حکومت کے خاتمہ کے لئے کے سی آر کوآگے آنے کی ضرورت ہے۔ چیف وہپ نے کہاکہ ملک میں آمرانہ طرز کی حکمرانی جاری ہے۔ گزشتہ 8سالوں سے مودی دورحکومت میں عوام بے شمار پریشانیوں میں گھرے ہوئے ہیں‘ زندگیاں اجیرن بن گئی ہیں۔بی جے پی حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے۔
گزشتہ آٹھ برسوں میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیاگیا۔ دو میعادوں کوضائع کردیاگیا۔ مودی حکومت تمام اداروں کومفلوج وناکام بناتی جارہی ہے۔ کارپوریٹ اداروں کا کروڑہا روپے ٹیکس معاف کردیا گیا۔اس صورتحال سے ملک کو باہر لانے کے لئے کے سی آر ہی واحد راستہ نظر آرہاہے اور ملک کے عوام کے سی آر کا ساتھ دینے تیارہیں۔
ٹی آرایس رکن اسمبلی اے جیون ریڈی نے کہاکہ مودی حکومت سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔مرکزی حکومت سے ہرطبقہ نالان ہے‘کسان پریشان ہیں۔ ایسے میں عوام کی خواہش ہے کہ کے سی آرقومی سیاست میں آئیں‘فیقدالمثال کامیابی حاصل کرتے ہوئے عوام کی امیدوں‘ توقعات اور امنگوں کوپوراکریں۔
جیون ریڈی نے کہاکہ عوام کااچھا کرنے کے لئے عددی طاقت کی نہیں بلکہ مثبت سوچ اور سنجیدگی کے ساتھ مصم ارادوں کی ضرورت ہے اوریہ صفت کے سی آر میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔
انہوں نے موجودہ ماحول میں ملک میں کے سی آر ماڈل کی ضرورت ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ عوام گجرات ماڈل کی حقیقت سے واقف ہیں اس لئے گجرات ماڈل کے نام پرہی ناراضگی ظاہر کررہے ہیں۔رکن کونسل کے کویتا نے کہاکہ سارے ہندوستان میں کے سی آر ماڈل کا چرچہ ہے۔
عوام دیکھناچاہتے ہیں کہ تلنگانہ کی طرح ہر ریاست ترقی کرئے ہرریاست میں کالیشورم جیسا پروجکٹ تعمیر ہو۔اس لئے آج ملک کو کے سی آر جیسے قائد کی ضرورت ہے۔ اس موقع پرٹی آرایس کے ضلعی صدور‘ اراکین اسمبلی وپارلیمنٹ اوراہم قائدین کی بڑی تعداد موجودتھی۔