کرناٹک

کرناٹک میں 5 گارنٹی اسکیمات پر حکومت کا اعلان متوقع

متوقع اعلان پر عمل آوری آئندہ ہفتہ سے شروع ہوسکتی ہے۔ پارٹی قیادت عمل آوری کے دن یا اس سے ایک دن پہلے ایک بڑا جلسہ عام منعقد کرنے پر غور کررہی ہے۔

بنگلورو: کانگریس حکومت جو کرناٹک میں 5 گارنٹی اسکیمات نافذ کرنے کے لئے دباؤ میں ہے‘ توقع ہے کہ جمعہ کے روز کابینی اجلاس کے بعد اس ضمن میں کوئی اعلان کرے گی۔ متوقع اعلان پر عمل آوری آئندہ ہفتہ سے شروع ہوسکتی ہے۔ پارٹی قیادت عمل آوری کے دن یا اس سے ایک دن پہلے ایک بڑا جلسہ عام منعقد کرنے پر غور کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ہماچل اور عہدیدار 2 ماہ تک تنخواہ نہیں لیں گے
ایم ایل اے سری ریوری پرکاش ریڈی کا بیان: کانگریس حکومت پر جعلی خبریں پھیلانے کا الزام
اتراکھنڈ میں بہت جلد یکساں سیول کوڈ لاگوہوگا: چیف منسٹر
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری

 پارٹی کے سرکردہ قائدین اس ریالی میں موجود رہیں گے۔ چوں کہ راہول گاندھی بیرونی دورہ پر ہیں‘ اس کام کو انجام دینے کی تفصیلات کو قطعیت دی جارہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کے روز کابینہ 3 ضمانتوں کے بارے میں فیصلہ کرے گی اور اسی کے مطابق  ایک اعلان کیا جائے گا۔

 پارٹی کے فکرساز حلقہ کی رائے ہے کہ صرف پریس کانفرنس کرنے سے پارٹی کو زیادہ فائدہ نہیں ہوگا اور عوام تک رسائی حاصل کرنے ایک بڑی تقریب منعقد کی جانی چاہئے۔ چیف منسٹر سدارامیا نے اعلان کیا تھا کہ گارنٹی اسکیموں کے بارے میں جمعہ (2جون) کو کابینی اجلاس میں فیصلہ لیا جائے گا۔

 ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار نے کہا تھا کہ عہدیداروں نے حکومت کو چند ہی متبادلات پیش کئے ہیں اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ دوبارہ کام کرتے ہوئے کابینہ کو پریزنٹیشن دیں۔