غازی آباد میں دھرم سنسد کے خلاف یتی نرسنگھانند کو نوٹس
اترپردیش پولیس نے غازی آباد کے ڈاسنہ دیوی مندر کے پجاری یتی نرسنگھانند کو نوٹس جاری کی ہے کہ وہ دھرم سنسد اور تیاری اجلاس منعقد نہ کریں کیونکہ اس کے لئے ضلع انتظامیہ سے اجازت نہیں لی گئی ہے۔
غازی آباد(یوپی): اترپردیش پولیس نے غازی آباد کے ڈاسنہ دیوی مندر کے پجاری یتی نرسنگھانند کو نوٹس جاری کی ہے کہ وہ دھرم سنسد اور تیاری اجلاس منعقد نہ کریں کیونکہ اس کے لئے ضلع انتظامیہ سے اجازت نہیں لی گئی ہے۔
ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ اپنے اشتعال انگیز ریمارکس سے اکثر تنازعہ پیدا کرنے والے نرسنگھانند نے 17 دسمبر سے سہ روزہ دھرم سنسد منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس کی تیاری میٹنگ 6 دسمبر کو طلب کی گئی ہے۔ غازی آباد کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (دیہی) ایرج راجہ نے کہا کہ پولیس اس دھرم سنسد کی اجازت نہیں دے گی جس میں سینکڑوں سادھو سنتوں کی شرکت متوقع ہے۔
انہیں سیکوریٹی فراہم کرنا بھی بڑا جوکھم ہوگا۔ اس کے علاوہ بلدی انتخابات کے مدنظر ضلع میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ پولیس نے جمعرات کے دن نرسنگھانند کو نوٹس جاری کی کہ وہ دھرم سنسد اور اس کی تیاری کی میٹنگ منعقد نہ کرے۔