مشرق وسطیٰ

غزہ میں حماس کی 130 سرنگوں کے راستے تباہ، اسکول کے قریب بمباری کا اعتراف

اسرائیلی ڈیفنس فورسس(آئی ڈی ایف) نے جمعرات کے روز دعویٰ کیا کہ اس نے 7 اکتوبر کو یہودی ملک پر حماس کے حملہ کے بعد سے غزہ میں انتہاپسند گروپ کی 130 سرنگوں میں داخل ہونے کے راستوں کو تباہ کردیا ہے۔

یروشلم: اسرائیلی ڈیفنس فورسس(آئی ڈی ایف) نے جمعرات کے روز دعویٰ کیا کہ اس نے 7 اکتوبر کو یہودی ملک پر حماس کے حملہ کے بعد سے غزہ میں انتہاپسند گروپ کی 130 سرنگوں میں داخل ہونے کے راستوں کو تباہ کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
محمدضیف کا مکان دھماکہ سے اُڑادیاگیا
دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر

فوج نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ آئی ڈی ایف کے کمباٹ انجینئرس غزہ میں حماس کے دہشت گردی انفرااسٹرکچر کو بے نقاب اور تباہ کرنے کے لئے مصروف ِ عمل ہیں۔ ان میں سرنگیں بھی شامل ہیں۔

سرنگوں کے اندر پانی اور آکسیجن کے ذخائر پائے گئے ہیں جن سے یہ پتہ چلتا ہے کہ حماس نے طویل عرصہ تک زیرزمین رہنے کی تیاریاں کی تھیں۔ جنگ کے آغاز کے بعد سے 130 سرنگوں کے داخل ہونے کے راستوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

آئی ڈی ایف نے چہارشنبہ کی رات دیرگئے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے شمالی غزہ کے بیت حنون علاقہ میں یو این آر ڈبلیو اے کے زیرانتظام ایک اسکول کے قریب حماس کی ایک سرنگ کو تباہ کردیا ہے۔ اس نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا تھا جس میں ایک ڈرون کیمرہ سے اسکول کے قریب تباہی کو دکھایا گیا تھا۔

آئی ڈی ایف نے کہا کہ غزہ پٹی میں زمینی کارروائی میں توسیع کے ساتھ ہی فوجی‘ حماس کے دہشت گردی انفرااسٹرکچر کو ناکام بنارہے ہیں۔ تل ابیب سے موصولہ ایک اور اطلاع کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورسس(آئی ڈی ایف) نے آج کہا کہ اس نے 10 گھنٹے طویل لڑائی کے بعد غزہ پٹی میں حماس کے ایک کلیدی گڑھ پر قبضہ کرلیا ہے۔

فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نہال انفینٹری بٹالین کنے جبالیہ ریجن میں ”آؤٹ پوسٹ 17“ نامی ایک اڈہ پر قبضہ کرلیا ہے۔ آئی ڈی ایف نے مزید دعویٰ کیا کہ گھمسان کی لڑائی میں حماس اور فلسطینی اسلامی جہادکے کئی عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

فوج نے یہ بھی کہا کہ اس نے کنڈرگارٹن اسکول سے متصل سرنگوں کے جال کا پتہ چلایا ہے جو ایک وسیع زیرزمین راستہ تک لے جاتا ہے۔ یہ لڑائی سرنگوں کے اندر اور زمین پر ہوئی۔ بہرحال فوج نے اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔