شمالی بھارت

124سالہ بٹو اور 123سالہ ویرپال کور معمرترین رائے دہندے

ضلع سری گنگانگر میں مجموعی طورپر 334 بزرگ افراد جن کی عمریں 100 سال سے زیادہ ہیں‘ 25 نومبر کو منعقد شدنی راجستھان اسمبلی انتخابات میں اپنے حق ِ رائے دہی سے استفادہ کریں گے۔

جئے پور: ضلع سری گنگانگر میں مجموعی طورپر 334 بزرگ افراد جن کی عمریں 100 سال سے زیادہ ہیں‘ 25 نومبر کو منعقد شدنی راجستھان اسمبلی انتخابات میں اپنے حق ِ رائے دہی سے استفادہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
طاہر حسین کی درخواست عبوری ضمانت کی 28 جنوری کو سماعت
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلہ میں 57.31فیصد ووٹنگ، تازہ ترین رپورٹ

ان میں 124 سالہ بٹو اور 123 سالہ ویرپال کور سب سے زیادہ معمر ہیں۔ انتخابی عہدیداروں نے اس بات کی توثیق کی۔ سری گنگانگر اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے والے ویرپال کور اور بٹو سنگھ 25 نومبر کو ووٹ ڈالیں گے۔

وہ یہاں پہلے اسمبلی انتخابات سے لے کر اب تک اپنے حق ِ رائے دہی سے استفادہ کرتے رہے ہیں۔ 6 ایسے اسمبلی حلقے ہیں جن میں 334 رائے دہندوں کی عمریں 100 سال سے زیادہ ہیں اور وہ لوگ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ووٹ دیں گے۔

سری گنگانگر میں خود 32 افراد ایسے ہیں جن کی عمریں 100 سال سے زیادہ ہیں۔ ان میں 122 سالہ سدھیر کمار معمرترین شہری ہیں۔

ان سے کم عمر کے شہری پڑوسی گاؤں میں رہتے ہیں جن کی عمر 117 سال ہے۔ پڑوسی گاؤں کے مگل یادو اور راجندر کور کی عمریں 111 سال ہیں۔

قریبی انوپ گڑھ ودھان سبھا میں 74 بزرگ افراد اپنا ووٹ دیں گے جن کے منجملہ 124 سالہ بٹو سنگھ یہاں کے سینئر ترین ووٹر ہیں۔