غلط برتاو سے کوہلی پر دباؤ بنایاگیا: محمد یوسف
ٹیم انڈیا کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی کی خراب فارم کا پوری دنیا میں چرچا ہورہا ہے۔ انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ سیریز میں آرام دیا گیا تھا تاہم وہ زمبابوے کے خلاف کرکٹ سیریز میں واپسی کرتے ہیں یا نہیں یہ دیکھنا ہوگا۔
لاہور: ٹیم انڈیا کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی کی خراب فارم کا پوری دنیا میں چرچا ہورہا ہے۔ انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف کرکٹ سیریز میں آرام دیا گیا تھا تاہم وہ زمبابوے کے خلاف کرکٹ سیریز میں واپسی کرتے ہیں یا نہیں یہ دیکھنا ہوگا۔
کئی سابق کرکٹرز یا ماہرین کوہلی کے بارے میں اپنا موقف پیش کررہے ہیں۔ ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف نے کہا کہ یہ کھیل کا حصہ ہے۔ یوسف نے کہا کہ یہ اس کھیل کا حصہ ہے جہاں کھلاڑی آؤٹ آف فارم ہوجاتے ہیں۔
یہ ان کیلئے ایک طویل پیچ ہے، لیکن سچن ٹنڈولکر کے بعد انہوں نے کرکٹ میں جو حصہ ڈالا ہے، کیا کوئی کھلاڑی اس قسم کا حصہ ڈال سکتا ہے۔
کوہلی نے 11 سال کے عرصے میں خاص طورپر محدود فارمیٹ میں 70 سنچریاں اسکور کی ہیں۔ وہ ٹسٹ کرکٹ میں اتنا کچھ نہیں کرپائے جتنا وہ وائٹ بال کرکٹ میں کرچکے ہیں۔ حالانکہ وہ 27 ٹسٹ سنچریاں بھی بناچکے ہیں۔
میرے لیے خراب فارم کھیل کا حصہ ہے۔ ہوسکتا ہے کہ وہ جس طرح سے سلوک کررہے ہیں اس سے وہ دباؤ میں آگئے ہوں۔ یہ تو وہ بہتر جانتے ہوں گے۔
ویراٹ کوہلی نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف کرکٹ سیریز کھیلی تھی جہاں وہ پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز کے آخری میچ میں مکمل طورپر ناکام رہے تھے جبکہ دو ٹی ٹوئنٹی اور دو ونڈے میچوں میں ان کے بلے سے رنز نہیں بن سکے تھے۔
کوہلی کی اتنی خراب کارکردگی کے بعد بھی یوسف نے کہاکہ جس طرح انہوں نے میرے لیے پرفارم کیا ہے، وہ پچھلے 10 برسوں کا بہترین کھلاڑی ہے۔