کھیل

آسٹریلین اوپن: بوپنا اور ایبڈن کی جوڑی مردوں کے ڈبلز فائنل میں

ہندوستانی ٹینس اسٹار روہن بوپنا اور ان کے ساتھی آسٹریلیا کے میتھیو ایبڈن جمعرات کو سیمی فائنل میچ جیت کر آسٹریلین اوپن کے مردوں کے ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

ملبورن: ہندوستانی ٹینس اسٹار روہن بوپنا اور ان کے ساتھی آسٹریلیا کے میتھیو ایبڈن جمعرات کو سیمی فائنل میچ جیت کر آسٹریلین اوپن کے مردوں کے ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

دوسری سیڈ کے بوپنا نے اپنے ساتھی ایبڈن کے ساتھ مل کر تھامس میچک اور ژانگ زنزین کی جوڑی کو آج یہاں تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والے سنسنی خیز مقابلے میں 6-3، 3-6، 7-6 (10-7) سے شکست دی۔

بوپنا اور میتھیو کی جوڑی نے پہلا سیٹ باآسانی 6-3 سے جیت لیا لیکن اس کے بعد تھامس میچک اور ژانگ زینزین نے شاندار واپسی کی اور دوسرا سیٹ 3-6 سے جیت کر برابر کر دیا۔ تیسرے سیٹ میں سخت مقابلے میں بوپنا کی جوڑی نے میچ 7-6 سے جیت لیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹینس اسٹار نے 43 سال کی عمر میں آسٹریلیا اوپن کے فائنل میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کردی ہے۔ اب وہ اپنا پہلا گرینڈ سلام ٹائٹل حاصل کرنے سے صرف ایک جیت دور ہیں۔

a3w
a3w