انٹرٹینمنٹ

فلم رضا کار، بی جے پی قائدین میں اختلافات عیاں

فلم ”رضاکار“ کے مسئلہ پر بی جے پی قائدین میں اختلافات ابھر کر سامنے آے ہیں۔ رضاکار فلم کے معاملے پر زعفرانی جماعت کے قائدین دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئے ہیں۔

حیدرآباد: فلم ”رضاکار“ کے مسئلہ پر بی جے پی قائدین میں اختلافات ابھر کر سامنے آے ہیں۔ رضاکار فلم کے معاملے پر زعفرانی جماعت کے قائدین دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
متنازعہ فلم رضا کار کی جاریہ ماہ ریلیز متوقع
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز

بی جے پی ایم پی بنڈی سنجے فلم رضاکار دیکھنے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ رکن پارلیمنٹ کریم نگر تھیٹر میں خود گئے اور فلم رضاکار دیکھی تاہم، ریاستی پارٹی کے صدر کشن ریڈی نے رضاکار فلم کے معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ کشن ریڈی نے اپنے ساتھی رفقا کے ساتھ فلم کشمیر فائلز اور کیرالہ اسٹوری دیکھنے کے لیے تھیٹرگئے تھے۔ لیکن اب کشن ریڈی کا گروپ رضاکار فلم کے معاملے میں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ بنڈی سنجے نے پارٹی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ پارٹی کیڈر کو فلم رضاکار دیکھنے کی ترغیب دیں۔ دوسری طرف پارٹی میں فلم کو لیکر پاے جا رہے اختلاف پر پروڈیوسر اور بی جے پی لیڈر گڈور نارائن ریڈی ناخوش دکھائی دے رہے ہیں،انکا احساس ہے کہ فلم کو پارٹی کی حمایت نہیں ملی ہے۔

گڈورو نارائن ریڈی نے تشویش کا اظہار کیا کہ پارٹی قیادت نے کم از کم فلم کی حمایت میں بیان تک نہیں دیا ہے۔ لیکن بی جے پی حلقوں میں قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ ایک گروپ فلم کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے تو دوسرا گروپ کچھ بھی کہنے سے گریز کر رہا ہے.

دریں اثنا، یاتا ستیہ نارائنا کی ہدایت میں بننے والی فلم رضاکار میں راج ارجن اور مکرند پانڈے نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، اس مہینے کی 15 مارچ کو سینما گھروں میں یہ فلم ریلیز کردی گئی۔ فلم میں نظام حکومت کے خلاف تلنگانہ عوام کی مسلح جدوجہد کو بتایا گیا۔