کھیل

اسٹوکس زیر قیادت انگلینڈ ایشس دوبارہ حاصل کرسکتا ہے:مائیکل وان

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان یہ یقین کرتے ہیں کہ بن اسٹوکس کی زیر قیادت انگلینڈ ٹیم اپنے حریفوں آسٹریلیا سے دوبارہ ایشیس جیتنے کی اہل ہے جب وہ ملک کا آئندہ سال 5 میاچس کی سیریز کیلئے دورہ پر آئے گا۔

لندن: انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان یہ یقین کرتے ہیں کہ بن اسٹوکس کی زیر قیادت انگلینڈ ٹیم اپنے حریفوں آسٹریلیا سے دوبارہ ایشیس جیتنے کی اہل ہے جب وہ ملک کا آئندہ سال 5 میاچس کی سیریز کیلئے دورہ پر آئے گا۔

انگلینڈ کو جاریہ سال آسٹریلیا میں مینس ایشیس کے دوران 4-0 سے شکست ہوئی تھی۔ اس وقت جوروٹ اور کرس سلور ووڈ کپتان اور کوچ تھے لیکن جب سے سرخ گیند کوچ کی حیثیت سے برینڈن میکلم نے جائزہ حاصل کیا۔ اور بن اسٹوکس کپتان بنے۔

انگلینڈ کے پاس جارحانہ برانڈ کا کرکٹ تھا جس کے دوران 7 ٹسٹ کے منجملہ 6 میں کامیابی حاصل ہوئی تھی جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف 3-0 سے صفایا بھی شامل تھا اور پھر ہندوستان کے خلاف 378 کا ریکارڈ تعاقب حال ہی میں 2-1 سیریز میں کامیابی ساوتھ آفریقہ کے خلاف حاصل کی گئی۔

اپریل کے آغاز پر آپ نے کہا تھا کہ آئندہ سال ایشیس دوبارہ جیتنے کا ایک موقع ہے۔ تب ہم نے کہاکہ کہ ہمارے لئے ایسا ممکن کوئی راستہ نہیں ہے۔ لیکن قابل قدر سمر ٹسٹ کرکٹ کی واپسی کے بعد یہ واضح ہے کہ انگلینڈ آئندہ موسم گرما میں دوبارہ ایشیس حاصل کرلے گا۔