قبائلی نوجوان کی لنچنگ 13 ملزمین کو 7 سال قید ِ بامشقت
کیرالا کے ضلع پلاکڈ کے مقام منرکڈ میں واقع خصوصی عدالت برائے ایس سی و ایس ٹی (درجِ فہرست اقوام و قبائل) نے آج ایک 27 سالہ قبائلی نوجوان کی لنچنگ (ہلاکت خیز زدوکوب) 13 افراد کو 7 سالہ قید بامشقت کی سزا صادر کی۔
ترواننتا پورم: کیرالا کے ضلع پلاکڈ کے مقام منرکڈ میں واقع خصوصی عدالت برائے ایس سی و ایس ٹی (درجِ فہرست اقوام و قبائل) نے آج ایک 27 سالہ قبائلی نوجوان کی لنچنگ (ہلاکت خیز زدوکوب) 13 افراد کو 7 سالہ قید بامشقت کی سزا صادر کی۔
22 فروری 2018ء میں پیش آئے اس واقعہ کے لیے عدالت نے منگل کے دن 16 ملزمین کے منجملہ 14 کو خاطی قرار دیا تھا۔ قتل کی پانچویں برسی کے دو ماہ بعد مجرم ثابت ہونے اور سزا کا فیصلہ صادر کیا گیا۔
24 گواہ جو منحرف ہوئے کو قانونی بازپرس کا سامنا کرنا ہوگا اور ملزم نمبر ایک کو 1.05 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
مابقی 12 ملزمین کو اجتماعی جرمانہ 1.18 لاکھ روپیہ ادا کرنا پڑے گا۔ بعد ازاں وکیل استغاثہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ وہ فیصلے سے خوش ہوئے، مزید قانونی چارہ جوئی پر غور کیا جائے گا۔
دو ملزمین کو جب کہ بری کردیا گیا۔ عدالت نے 14 کو خاطی قرار دیا۔ ان میں سے ایک کو تین ماہ سزائے قید اور 500 روپیہ جرمانہ عائد کیا گیا۔ چوں کہ وہ پہلے ہی تین ماہ جیل میں قید تھا، اس لیے اسے رہا کردیا گیا۔