حج 2024مذہب

قربانی کے جانور کی سینگ اور ہڈی

جس جانور کی قربانی کی جائے اس کے تمام حلال و پاک اجزاء قابل استفادہ ہیں ؛ اس لئے بہتر ہے کہ ان اجزاء کو فروخت کرکے اس کی قیمت صدقہ کردی جائے۔

سوال:- آج کل سینگیں اور ہڈی بھی فروخت ہوتی ہے ، مشہور ہے کہ قربانی کے جانور کی یہ چیزیں دفن کردینی چاہئے ، اس سلسلہ میں حکم شرعی کیا ہے ؟ (محمد شمس الدین، شیخ پیٹ )

جواب:- جس جانور کی قربانی کی جائے اس کے تمام حلال و پاک اجزاء قابل استفادہ ہیں ؛ اس لئے بہتر ہے کہ ان اجزاء کو فروخت کرکے اس کی قیمت صدقہ کردی جائے ،

یہ بات ذہن میں رہے کہ قربانی کے جانور کی جو بھی چیز فروخت کی جائے اس کی قیمت کو صدقہ کردینا واجب ہے ،

ان اجزاء کو دفن کردینا ناحق مال کو ضائع کرنا اور غرباء کو ایک نفع سے محروم رکھنا ہے ،

ہاں ! جہاں اس کے خرید و فروخت کا انتظام نہ ہو ، وہاں مجبوری ہے ۔