جرائم و حادثات

کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی سڑک حادثہ میں موت

حادثے کی اطلاع ملتے ہی سکھر تھانے کے افسر ہمانشو سنگھ راجاوت موقع پر پہنچے اور مرنے والوں کی لاشوں کو کار سے نکال کر ایم بی اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھا۔

ادے پور: راجستھان میں ادے پور شہر کے سکھر تھانہ علاقے میں قومی شاہراہ 27 پر ایک ٹرالی کی زد میں آکر کار میں سفر کر رہے پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
پنتھ، کار حادثہ کے ایک سال بعد واپسی کیلئے تیار (ویڈیوز)
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد

پولیس نے بتایا کہ رات تقریباً 12.45 بجے قومی شاہراہ پر انبیری سے ڈیباری کی طرف غلط سمت جا رہی ایک کار کو سامنے سے آنے والی تیز رفتار ٹرالی نے ٹکر مار دی۔

اس حادثہ میں دیلواڑا ساکن کے ہمت کھٹک (32) ، پنکج ننگرچی (24) ، گوپال ننگرچی (27) ، گورو (23) اور کار میں سوار ایک دیگرنوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی سکھر تھانے کے افسر ہمانشو سنگھ راجاوت موقع پر پہنچے اور مرنے والوں کی لاشوں کو کار سے نکال کر ایم بی اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھا۔

جمعہ کو تمام جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔