حیدرآباد

قومی یکجہتی تقاریب: چیف منسٹر کے سی آر17 ستمبر کو باغ عامہ میں ترنگا لہرائیں گے

سومیش کمار نے تمام عہدیداروں کا اجلاس سکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ سومیش کمار نے تمام عہدیداروں کو ان تقاریب کے کامیاب انصرام کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات کرنے کا مشورہ دیا۔

حیدرآباد: چیف سکریٹری سومیش کمار نے آج عہدیداروں کو ریاست بھر میں یوم قومی یکجہتی تقاریب کے پرامن، نقائص سے پاک انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سہ روزہ قومی یکجہتی تقاریب 16 سے18 ستمبر منعقد ہوں گی۔ ان تقاریب کو کامیاب بنانے کیلئے وسیع پیمانے پر انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔

قومی یکجہتی تقاریب کے حصہ کے طور پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو17 ستمبر کو شہر کے باغ عامہ میں ترنگا لہرائیں گے اور اس کے علاوہ چیف منسٹر بنجارہ  اور آدی واسی بھونوں کا افتتاح کریں گے۔ نیکلس روڈ پر ایک بھاری ریالی بھی منعقد کی جائے گی جس میں گوسادی، گونڈا اور لمباڈی کی طرح 30لوک رقص کا مظاہرہ مختلف فنکار کریں گے۔

 بعدازاں چیف منسٹر کے سی آر خطاب کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ16 ستمبر کو ہر اسمبلی حلقہ میں طلبہ، نوجوانوں پر مشتمل عوامی ریالیاں منعقد کی جائیں گی۔ 18 ستمبر کو ہر ضلع مستقر پر کلچرل پروگرام منعقد کے جائیں گے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے چہارشنبہ کے روز تلنگانہ قومی یکجہتی تقاریب کے انتظامات کا عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا۔

ان عہدیداروں کا اجلاس سکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ سومیش کمار نے تمام عہدیداروں کا اجلاس سکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ سومیش کمار نے تمام عہدیداروں کو ان تقاریب کے کامیاب انصرام کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات کرنے کا مشورہ دیا۔

 اجلاس میں سکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن شیشادری، سکریٹری پنچایت راج و دیہی ترقیات سندی پ کمار سلطانیہ، سکریٹری ٹکسٹائل جیوتی بدھا پرکاش، سکریٹری محکمہ بہبود قبائل کرسٹینا زیڈ چنگھٹو، سکریٹری ٹرانسپورٹ سرینواس راجو، سکریٹری فینانس رونالڈ روز، ایڈیشنل سکریٹری پروٹوکال اروند سنگھ، اور دیگر سینئر عہدیدار شریک تھے۔

a3w
a3w