حیدرآباد

قونصلیٹ جنرل آف انڈیا (جدہ) میں جزوقتی خدمات کیلئے درخواستیں مطلوب

ریاستی سطح کے ڈائرکٹر رتبہ کے مرکزی ملازم جو قونصلیٹ آف انڈیا (جدہ) میں 2 تا 3 ماہ کے عرصہ کے لئے جزوقتی خدمات انجام دینا چاہتے ہوں۔ اہل مسلم امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں۔

حیدرآباد: ریاستی سطح کے ڈائرکٹر رتبہ کے مرکزی ملازم جو قونصلیٹ آف انڈیا (جدہ) میں 2 تا 3 ماہ کے عرصہ کے لئے جزوقتی خدمات انجام دینا چاہتے ہوں۔ اہل مسلم امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں۔

جناب محمد سلیم صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ حج و جناب بی شفیع اللہ (آئی ایف ایس) اگزیکیٹیو آفیسر حج کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں کہا کہ مرکزی وزارت اقلیتی بہبود کی ہدایت کے مطابق قونصلیٹ جنرل آف انڈیا (جدہ) میں ہندوستانی عازمین حج 2023 کے لئے خدمات انجام دینے کے لئے 2 تا 3 ماہ کے لئے جزوقتی طور پر متعین کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسے اہل امیدوار جو مرکزی حکومت کے کسی بھی سرکاری ادارہ میں برسر خدمت ہوں اور وہ مسلم ہوں۔ جو ریاستی سطح پر ڈائرکٹر کے رتبہ کا ہو۔

جن کی عمریں یکم جنوری 2023 تک 25 تا 50 برس کے درمیان ہو۔ درخواستیں دینے کے اہل ہوں گے۔ محمد سلیم نے بتایا کہ درخواستیں بذریعہ پوسٹ یا شخصی طور پر بھی داخل کی جاسکتی ہیں۔

درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ چہارشنبہ 10 مئی 2023‘ 5 بجے شام تک مقرر کی گئی ہے۔ بذریعہ پوسٹ داخل کرنے والے اس پتہ پر بھیجیں۔

دی اگزیکیٹیو آفیسر‘تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی‘ دوسری منزل حج ہاؤز‘ حیدرآباد۔ پن کوڈ۔ 500001‘تلنگانہ اسٹیٹ۔