مہاراشٹرا
مساجد سے لاؤڈ اسپیکر س ہٹانے کا مسئلہ، مسلم قائدین کی اجیت پوار سے ملاقات
ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار کی صدارت میں آج صبح 8:30 بجے سہیادری گیسٹ ہاؤس میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس مساجد میں نصب لاؤڈ سپیکر کے تنازعہ کے حوالے سے منعقد ہوا۔

ممبئی (پی ٹی آئی) ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار کی صدارت میں آج صبح 8:30 بجے سہیادری گیسٹ ہاؤس میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس مساجد میں نصب لاؤڈ سپیکر کے تنازعہ کے حوالے سے منعقد ہوا۔
این سی پی لیڈر ثنا ملک، نواب ملک، ذیشان صدیقی، سدھارتھ کامبلے، سماج وادی پارٹی رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی اور اے آئی ایم آئی ایم کے وارث پٹھان، ڈی جی پی رشمی شکلا اور ممبئی پولیس کمشنر دیون بھارتی نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔
مسلم تنظیموں کا الزام ہے کہ حالیہ دنوں میں پولیس مساجد پر نصب لاؤڈ اسپیکرز کو زبردستی ہٹا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے آواز کی سطح کے لیے 45 سے 56 ڈیسیبل کی حد مقرر کی ہے لیکن پولیس بغیر کسی پیمائش یا وارننگ کے اسپیکرز کو ہٹانے کی کارروائی کر رہی ہے۔