قیدیوں نے اعلیٰ معیاری فرنیچر عدالت کیلئے تیار کئے
مہاراشٹرا میں 4 جیلوں کے قیدیوں اعلیٰ معیاری ساگوان کا فرنیچر ناگپور کی نئی عدالتی بلڈنگ کیلئے تیار کیا جو کہ ان کی بازآبادکاری کا حصہ تھا اور انہیں روزگار کا موقع فراہم کرنے کا بھی یہ موقع ملا۔
ناگپور: مہاراشٹرا میں 4 جیلوں کے قیدیوں اعلیٰ معیاری ساگوان کا فرنیچر ناگپور کی نئی عدالتی بلڈنگ کیلئے تیار کیا جو کہ ان کی بازآبادکاری کا حصہ تھا اور انہیں روزگار کا موقع فراہم کرنے کا بھی یہ موقع ملا۔ ایک عہدیدار نے یہ بات کہی۔
جو قیدی پراجکٹس پر کام کرتے ہیں انہیں ماہر اور اوسط مہارت کے زمروں کی بنیاد پر اجرتیں ادا کی جاتی ہیں۔ عہدیدار نے یہ بات پی ٹی آئی کو بتائی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جن کرسیوں پر ججس اور عملہ کے ارکان ناگپور سیشن کورٹ عدالت میں بیٹھتے ہیں‘اُس عمارت کی توسیع کی گئی ہے۔ ناگپور سنٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ انوپ کمرے نے یہ بات بتائی۔
ناگپور سنٹرل جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ دیپا اگی نے کہاکہ ناگپور‘ کولہاپور اور ناسک اور یرواڑا (پونے) جیل کے قیدیوں کو یہاں رکھا گیا جو کارپنٹری شعبہ میں کام کررہے ہیں۔ نئی توسیع شدہ عمارت کے لئے 22 طرز کے فرنیچرس کی ضرورت ہے۔
یہ انتہائی معیاری فرنیچر ساگوان سے تیار کئے گئے ہیں۔ جبکہ یہ خانگی طور پر دستیاب نہیں ہوتے۔ ہم نے ججس کی کرسیاں بنائی ہیں اور پونے سنٹرل جیل نے خصوصی ججس کی کرسیاں معہ مونوگرام تیار کئے ہیں جو باہر نہیں بنائے جاسکتے۔ کمارے نے یہ بات بتائی۔