دہلی
لال قلعہ میں کل سے نیا لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو
تاریخی لال قلعہ میں منگل کے دن ایک نئے لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ مہمان ِ خصوصی ہوں گے۔
نئی دہلی: تاریخی لال قلعہ میں منگل کے دن ایک نئے لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ مہمان ِ خصوصی ہوں گے۔
اس شو کے ذریعہ مختلف ادوار میں ہندوستان اور اس کے مالامال ثقافتی ورثہ کی کہانی بیان کی جائے گی۔
17 ویں صدی کی تاریخی عمارت کے نوبت خانہ کے قریب یہ شو ہوگا۔ شہنشاہ شاہجہاں کا تعمیر کردہ لال قلعہ یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹ ہے۔
سمنٹ بنانے والی کمپنی ڈالمیا بھارت لمیٹڈ 2018 میں مانومنٹ مترا منتخب ہوئی تھی۔
لال قلعہ میں سیاحوں کو سہولتیں فراہم کرنا اسی کے ذمہ ہے۔ ڈالمیا بھارت لمیٹڈ کے دعوت نامہ کے بموجب جئے ہند کہلانے والا یہ شو آرٹ اور عصری ٹکنالوجی کا امتزاج ہوگا۔