دہلی

للت مودی کو سپریم کورٹ نے معاف کردیا

سپریم کورٹ نے پیر کے دن سابق آئی پی ایل کمشنر للت مودی کی غیرمشروط معافی قبول کرلی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن سابق آئی پی ایل کمشنر للت مودی کی غیرمشروط معافی قبول کرلی۔

للت مودی نے ہندوستانی عدلیہ کے خلاف ریمارکس کئے تھے اور ان پر تحقیر عدالت کا مقدمہ بنا تھا۔

معافی نامہ قبول کرتے ہوئے جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس سی ٹی روی کمار پر مشتمل بنچ نے کہا کہ عدالت‘ معاف کرنے کی قائل ہے۔

للت مودی کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ ان کا موکل تنقیدی پوسٹس ڈیلیٹ کرچکا ہے اور اخبارات میں معافی نامہ شائع کراچکا ہے۔