شمالی بھارت
ماسوائے ایک، تمام وزرا کامیاب
گجرات کے 20 وزرا کے منجملہ چیف منسٹر اور دیگر 18‘ اسمبلی کے لئے دوبارہ منتخب ہوچکے ہیں تاہم ایک وزیر کرتی سنہہ واگھیلا بدقسمت ثابت ہوئے ہیں۔
گاندھی نگر: گجرات کے 20 وزرا کے منجملہ چیف منسٹر اور دیگر 18‘ اسمبلی کے لئے دوبارہ منتخب ہوچکے ہیں تاہم ایک وزیر کرتی سنہہ واگھیلا بدقسمت ثابت ہوئے ہیں۔ وہ 4792 ووٹوں سے ہار گئے۔
بھوپیندر پٹیل 1,92,263 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے کامیاب رہے جبکہ ان کے دیگر رفقاء میں پورنیش مودی (104,637)‘ ہرش سنگھوی (131,675)‘ کانو دیسائی (97,164)‘ ہریش پٹیل (93,166) اور منیش وکیل (98,597)ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب رہے۔
کامیابی حاصل کرنے والے دیگر وزرا میں جیتو واگھانی‘ رشی کیش پٹیل‘ راگھوجی پٹیل‘ کرت سنہہ رانا‘ ارجن سنہہ چوہان‘ جگدیش پنچال‘ جیتو چودھری‘ مکیش پٹیل‘نمیشا سوتھر‘ کوبیر بھائی دین دوراور دیگر شامل ہیں۔