کھیل

شطرنج کھلاڑی پرنیت کو تلنگانہ حکومت 2.5 کروڑ روپئے دے گی

راؤ نے کہا کہ پرنیت (16) کی لگن اورمحنت نے انہیں گرینڈ ماسٹر بنایا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پرنیت مزید بلندیوں تک پہنچیں گے اور مستقبل میں تلنگانہ اور ہندوستان کا نام روشن کریں گے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ کے شطرنج کھلاڑی اپلا پرنیت کو گرینڈ ماسٹر کا خطاب حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے 2.5 کروڑ روپے کی رقم سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر کے دفتر کی ایک ریلیز کے مطابق پرنیت کو یہ رقم ٹریننگ اور دیگر اخراجات کے لیے دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
شطرنج کھلاڑیوں ڈی ہریکا اور ارجن کو چیف منسٹر کی تہنیت
ایشیا کپ : ہندوستان اور پاکستان میں پوائنٹس تقسیم
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
ایل آر ایس درخواست گزاروں کے لیے خوشخبری، فیس پر خصوصی رعایت
ورنگل پولیس کے نئے سونگھنے والے کتے فورس میں شامل، کمشنر کا معائنہ

راؤ نے کہا کہ پرنیت (16) کی لگن اورمحنت نے انہیں گرینڈ ماسٹر بنایا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پرنیت مزید بلندیوں تک پہنچیں گے اور مستقبل میں تلنگانہ اور ہندوستان کا نام روشن کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت پرنیت کی خواہشات کو پورا کرنے میں ہر قدم پر ان کے ساتھ تعاون کرے گی۔

دریں اثنا، مسٹر راؤ نے شطرنج چیمپئن ویرلاپلی نندیتا کو ‘خواتین کینڈیڈیٹ ماسٹر’ بننے پر 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے 19 سالہ نندیتا کو عالمی شطرنج فیڈریشن کی جانب سے اس خطاب سے نوازے جانے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے نندیتا کے لئے بین الاقوامی سطح پر نئی بلندیوں کو چھونے کی خواہش کی۔