تعلیم و روزگار

محکمہ پولیس میں تقررات کا عمل آخری مرحلہ میں داخل

محکمہ پولیس میں تقررات کا عمل آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے۔ اب تک سب انسپکٹرس‘ اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس‘ کانسٹیبلس کے امیدواروں کیلئے میڈیکل ٹیسٹ کے عمل کو مکمل کرلیا گیا ہے۔

حیدرآباد: محکمہ پولیس میں تقررات کا عمل آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے۔ اب تک سب انسپکٹرس‘ اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس‘ کانسٹیبلس کے امیدواروں کیلئے میڈیکل ٹیسٹ کے عمل کو مکمل کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سیتا اکا کے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، سائبر کرائم پولیس میں کیس درج
پورنا چندر راؤ کے بعد اے سی بی ادارہ عملاً مفلوج!
تلنگانہ میں سائبر کرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ

تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ کی جانب سے ٹکنیکل سب انسپکٹر اور اے ایس آئی (ایف پی بی) پوسٹس کیلئے مینس امتحانات کے انعقاد کیلئے تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

11مارچ کو انفارمیشن ٹکنالوجی و کمیونیکیشن آرگنائزیشن کیلئے امیدواروں کا 10بجے دن تا دوپہر ایک بجے تک اور اے ایس آئی(ایف پی بی) کیلئے دوپہر 2:30 بجے تا شام 5:30 بجے تک حیدرآباد میں مختلف مراکز پر امتحانات منعقدہوں گے۔

اہل امیدوار 8 اور 9 مارچ کو نصف شب تک ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرتے وقت اگر کوئی پریشانی کا سامنا ہو تو [email protected] کو میل یا 9393711110 یا 9391005006 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ ماباقی دوسرے دو امتحانات کی تواریخ کا بہت جلد اعلان کردیا جائیگا۔