مختلف 5ریکروٹمنٹ امتحانات کی نئی تواریخ کااعلان
تلنگانہ اسٹیٹ پبلک رویس کمیشن نے ہفتہ کے روزمختلف محکموں میں تقررات کیلئے 5اعلامیہ کے امتحانات کی تواریخ کا دوبارہ اعلان کیاہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک رویس کمیشن نے ہفتہ کے روزمختلف محکموں میں تقررات کیلئے 5اعلامیہ کے امتحانات کی تواریخ کا دوبارہ اعلان کیاہے۔
کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نظرثانی شیڈول کے مطابق محکمہ زراعت وامدادباہمی میں اگریکلچرآفیسر(اے او)کی جائیدادوں اورمحکمہ ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن میں ڈرگس انسپکٹر (ڈی آئی) کی جائیدادوں پر تقررات کا امتحان بالترتیب 16اور19 مئی کومنعقد ہوگا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ میں اسسٹنٹ موٹروہیکل انسپکٹر (اے وی ایم آئی) کی جائیدادوں پرتقررات کا ٹسٹ (ای شیڈول) 28جون کومنعقد کیاجائے گا۔
محکمہ زیرزمین آبی وسائل (گراؤنڈواٹر) میں گزیٹیڈاورنان گزیٹیڈکی مختلف جائیدادوں پر بھرتی کے امتحانات بالترتیب 18اور19 جولائی اور20 اور 21 جولائی کو منعقد ہوں گے۔
یہ تمام امتحانات کمپیوٹربیسڈطریقہ پر منعقد ہوں گے۔قبل ازیں یہ تمام امتحانات اپریل اورمئی میں مختلف تواریخ کو منعقد ہونے والے تھے۔