شمالی بھارت

مدارس میں نافذ کیا جائے گا این سی آر ٹی کا نصاب

اترپردیش کے محکمہ بیسک ایجوکیش کی طرز پرنیشنل کاونسل آف ایجوکیش اینڈ ٹریننگ(این سی آر ٹی) کا نصاب یوپی مدرسہ بورڈ سے ملحق مدارس میں بھی مرحلہ وار طریقے سے نافذ کیا جائے گا۔

لکھنؤ: اترپردیش کے محکمہ بیسک ایجوکیش کی طرز پرنیشنل کاونسل آف ایجوکیش اینڈ ٹریننگ(این سی آر ٹی) کا نصاب یوپی مدرسہ بورڈ سے ملحق مدارس میں بھی مرحلہ وار طریقے سے نافذ کیا جائے گا۔

اس تعلق سے فیصلہ یوپی مدرسہ ایجوکیش بورڈ کی آج یہاں منعقد ہوئی میٹنگ میں کیا گیا۔میٹنگ کی صدارت بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر افتحاراحمد جاوید نے کی جس میں بور ڈ کے دیگر اراکین بھی شرکت کی۔

میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ این سی آر ٹی نصاب کے نفاذ کے ساتھ محکمہ بیسک ایجوکیش کی طرز پر مدارس کے ٹیچروں کو بھی ٹریننگ دی جائے گی۔

بورڈ کے رجسٹرار جگ موہن سنگھ نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران اس بات کافیصلہ کیا گیا ہے۔ یوپی مدرسہ ایجوکیشن بورڈ سے ملحق/امداد یافتہ مدارس میں مرحلہ وار طریقے سے این سی آر ٹی کا نصاب نافذ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ بورڈ کے ذریعہ پہلے کئے گئے فیصلے کہ مدارس میں این سی آر ٹی کی کتابیں تقسیم کی جائیں گی۔اس فیصلے میں ترمیم کرتے ہوئے اب اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ جماعت ایک تا 8تک محکمہ بیسک ایجوکیشن کے ذریعہ تقسیم کی جانے والی کتابیں بچوں میں تقسیم کی جائیں گی۔

سنگھ نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران ملحق مدارس میں جماعت ایک تا 8 تک کے طلبہ میں ڈریس تقسیم میں آرہی دشواریوں پر غورو خوض کیا گیا اور حائل دشواریوں کو دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

رجسٹرار نے مزید بتایا کہ میٹنگ میں نیشنل کمیشن فار اطفال پروٹکشن کی اس سفارش کو بھی خارج کردیا گیا جس میں کمیشن نے بورڈ کو کہا تھا کہ وہ ان مدارس کی جانچ کرائے جوغیر مسلم بچوں کو داخلہ دے رہے ہیں۔ اور مدارس میں پڑھ رہے سبھی غیر مسلم بچوں کا داخلہ کسی دوسرے اسکول میں کرایاجائے۔

a3w
a3w