دہلی

1991ء کا قانون ایک ہی مذہب کے دو فرقوں پر لاگو نہیں ہوتا: سپریم کورٹ

جسٹس ڈی وائی چندرچوڈ اور جے بی پاڑدی والا پرمشتمل بنچ نے کہا کہ موجودہ جھگڑا ایک ہی مذہب کے دو فرقوں کے بیچ ہے لہذا اس پر 1991ء کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کہا کہ 1991ء کا عبادتگاہوں سے متعلق قانون ایک ہی مذہب کے دو فرقوں کے جھگڑے پر لاگو نہیں ہوتا۔ اس نے جین مت کے دو فرقوں کے جھگڑے سے متعلق درخواست کی سماعت سے انکار کردیا۔

 اس قانون کی رو سے 15اگست 1947ء کو جو مسجد تھی وہ مسجد رہے گی‘ جو مندر تھی وہ مندر رہے گا۔ اسی طرح دیگر عبادتگاہوں کا بھی معاملہ ہوگا۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڈ اور جے بی پاڑدی والا پرمشتمل بنچ نے کہا کہ موجودہ جھگڑا ایک ہی مذہب کے دو فرقوں کے بیچ ہے لہذا اس پر 1991ء کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔