جرائم و حادثات

تلنگانہ کے مختلف مقامات پر سڑک حادثات۔ 6افرادہلاک

حیدرآباد: تلنگانہ کے مختلف مقامات پر پیش آئے سڑک حادثات میں 6افراد ہلاک ہو گئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے مختلف مقامات پر پیش آئے سڑک حادثات میں 6افراد ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری

قاضی پیٹ میں ٹرین میں سوار ہونے کے لئے دو بھائی جن کی شناخت اے شیورام اور ہری کرشنا کے طورپر کی گئی ہے، جارہے تھے کہ ہنمکنڈہ ضلع کے حسن پرتھی منڈل کے انا ساگر میں ان کی بائیک کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر دیدی۔

اس حادثہ میں اے شیورام اور ہری کرشنا ہلاک ہوگئے۔

ان کا تعلق کریم نگر ضلع کے حضورآباد منڈل کے کنڈوگولا گاؤں سے ہے۔جے شنکر بھوپال پلی ضلع کے گرمیلا پلی کے قریب ایک تیز رفتار کار الٹ گئی۔

اس حادثہ میں ورنگل ضلع کے رہنے والے آشیش اور ابھیشیک ہلاک ہو گئے۔

جے شنکر بھوپال پلی ضلع کے بھاگیرتی پیٹ اسٹیج پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں دادا اور پوتی کی موت ہوگئی۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب آر ٹی سی بس نے دادا اور پوتی کی ٹو وہیلر کو ٹکر مار دے دی۔

a3w
a3w