حیدرآباد

مسلمانوں کے خلاف غلط الفاظ کا استعمال ، راجہ سنگھ کے خلاف مقدمہ درج

کوٹا کوٹہ پولیس اسٹیشن میں بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ذرائع کے بموجب بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ ہر موقع پر مسلمانوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

حیدرآباد: کوٹا کوٹہ پولیس اسٹیشن میں بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ذرائع کے بموجب بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ ہر موقع پر مسلمانوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

راجہ سنگھ شیواجی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے لئے ونپرتی کے کوٹاکوٹہ گئے تھے جہاں انھوں نے اپنی تقریر کے دوران مسلمانوں کے خلاف غلط الفاظ کا استعمال کیا۔

مقامی مسلمانوں نے پولیس میں اس واقعہ کی شکایت کی۔ پولیس نے جارحانہ تقریر کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا۔ یہ واقعہ 23فروری کو پیش آیا تھا۔

a3w
a3w